English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں نے جشنِ آزادی منایا

القمر

کراچی:کراچی کی سینٹرل جیل میں قیدیوں نے بھی اتوارکو75واںجشن آزادی منایا۔قیدیوں نے جشن آزادی پر جیل میں قومی پرچم لگائے، اس موقع پر سینٹرل جیل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل حسن سہتو کی جانب سے جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں قیدیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا اور قومی پرچم لہرائے۔جشنِ آزادی کی تقریب میں جیل انتظامیہ کے افسران قیدیوں میں گھل مل گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے