ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: ہاکس بے پر طوفانی لہریں اٹھنے لگیں، پولیس راستوں پر تعینات

کراچی: شہر کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کی صورتِ حال برقرار ہے اور ہاکس بے پر طوفانی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق مون سون کا نیا اسپیل جہاں بارش کا سبب بن رہا ہے وہیں یہ سمندر میں طغیانی کا باعث بھی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہنگامی صورتِ حال کے پیشِ نظر عوام کو ساحل پر جانے سے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سمندر میں اٹھنے والی اونچی لہروں کے ذریعے پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں