English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہبازگِل کی ضمانت پر حکومت بھاگ رہی ہے، فواد چودھری

القمر

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ شہبازگل کی ضمانت پر حکومت بھاگ رہی ہے،شہباز گِل پر پہلے بھی تشدد کیا گیا اب حکومت ان پر دوبارہ تشدد کرنا چاہتی ہے، حکومتی وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  ہائی کورٹ نے جو نوٹس جاری کیا ہے وہ حیران کن ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانا راناء ثنا اللہ کی پالیسی ہے، حکومت صرف تشدد کرنے کے لیے شہباز گِل کا ریمانڈ چاہتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ پوری پارٹی اور عمران خان شہباز گِل کے ساتھ ہے، یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 25 مئی کے واقعے پر مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کیس وہی ہے جو مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، اور دیگر لوگوں کا ہے، یہ حکومت نہتے لوگوں پر حملے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 کروڑ کروڑ لگا رہے ہیں اور یہاں حالت دیکھ لیں، کل جو فنکشن آزادی کے نام پر کیا گیا قابل شرم ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کل ایک بے ہودہ پروگرام کیا گیا، صرف نیا ترانہ جو آیا ہے وہ ہم نے بنایا تھا، ملک میں سیاسی ورکرز پر تشدد بڑھتا جارہا ہے،25مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، عطا تارڑ نے آج ضمانت کروائی جو اچھی بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے