English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے بارشوں کا امکان

القمر

کراچی: شہر قائد میں کل رات سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دبائو بحیرہ عرب کے جنوب میں تاحال موجود ہے اور ہوا کے کم دبائو کی وجہ سے شہر میں بادل بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر میں بارشوں کا دوسرا سسٹم منگل سے اثر انداز ہوگا جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں  کل رات سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

بارشوں کا سلسلہ 18 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کر دی ہے گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے