ینگون: میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6سال قید کی سزا سنا دی گئی
غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6سال قید کی سزا سنادی
سوچی نے سزا کے بعد کوئی بیان نہیں دیا، نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کورونا قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیلی کمیونیکیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔
کرپشن کیس میں مزید 6سال قید کی سزا کے بعد آنگ سانگ سوچی کی مجموعی قید کا دورانیہ 17سال ہوگا، میانمار کی 77سالہ رہنما آنگ سانگ سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں قید ہیں۔
