English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز گِل پر کسٹوڈیل ٹارچر ہو رہا ہے، پی ٹی آئی

القمر

اسلام آباد:  پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ شہباز گِل پر کسٹوڈیل ٹارچر ہو رہا ہے، قانون میں ہے کہ کسی کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ شہباز گِل پر تشدد کیا گیا۔

 اسد عمر نے کہاکہ شہباز گِل کو سانس کا ایشو ہوا رات پمز میں رہے ہیں۔ اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ کیسے پستول کے بٹ مارے گئے۔

 بابر اعوان نے کہا کہ عدالت میں شہباز گِل نے قمیض اٹھا کر تشدد کے نشانات دکھائے، آئین کے آرٹیکل 14ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسپتال کو بھی تھانہ بنالیا گیا ہے، کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی اہمیت نہیں، ہم نے شہباز گِل کی زندگی، ذہنی حفاظت کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے شہباز گِل کو مزید 2 روز کیلئے پولیس کی تحویل میں دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے