English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف ملک کو درست سمت میں لے کر جارہے ہیں، چوہدری شجاعت

القمر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہمیں سیاست کا نہیں معیشت کا سوچنا چاہیے، مہنگائی اور غربت ختم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا، شہباز شریف ملک کو درست سمت میں لے کر آگے لے کر چل رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد اراکین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء چوہدری شافع حسین، مسز فرخ خان،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، طارق حسن، مصطفی ملک، راجہ حامد نواز اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے، اجلاس کے بعد اراکین کی خواہش پر پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے اراکین مجلس عاملہ سے خصوصی ملاقات کی اور انکی جانب ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری شجاعت حسین  کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں معیشت کی بحالی سب کا پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے، غربت اور مہنگائی کے خاتمے سے ہی عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف معیشت کو درست سمت میں لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں پکڑ دھکڑ کی بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے، معیشت بحال ہو گی تو ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا، میں پارٹی کو ہدایت کروں گا کہ وہ ہر اس اجلاس میں شرکت کریں جن میں ملک کے مسائل کے حل کی طرف اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات سوچے جاتے ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے