اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر عمران سچے ہوتے تودی گارڈین کو یہ وضاحت چھاپنے اور آپ سے معافی مانگنے کا نوٹس دیتے وگرنہ اسکے خلاف عدالت میں مقدمہ کرتے ، مگر عمران سدا کے جھوٹے ہیں، ملعون رشدی کی حمایت کرنیوالوں کا دنیا و آخرت میں منہ کالاہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے رات گئے لاہور ائر پورٹ کا اچانک دورہ کیا اور مسافروں کی مشکلات کم کرنے کے لئے جاری کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے اے ایس ایف چیک پوسٹ پر تیسری لائن شروع کر دی گئی جس سے مصروف اوقات میں گاڑیوں کی طویل قطاروں میں کمی آئیگی۔ لاہورائر پورٹ کے ڈومیسٹک لائونج رات 10سے صبح5بجے تک انٹرنیشنل لائونج کے طورپر استعمال ہوں گے ،رش کم ہوگا، مسافروں کے ہمراہ ائر پورٹ آنے کے لئے صرف ایک فرد کی پابندی ختم ہوگی۔ کنکورس ہال میں اضافی نشستیں لگا دی گئیں-بند برقی سیڑھیوں کو فی الفورچلایا جائے-امیگریشن عملے کی تعدادمیں اضافہ ہوگا۔
