English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیاکپ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا، شاہین آفریدی کو مزید 4 ہفتے آرام تجویز

القمر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل بڑا جھٹکا، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزی کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین سکینز اور رپورٹ کی روشنی میں مزید چار ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔

میڈیکل اڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے،  ممکنہ طور پر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی،

شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ فاسٹ بائولر شاہین آفریدی یہ خبر سن کر بہت پریشان ہیں ،  ایشیا کپ کے لئے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم  پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے