English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز گل پر ٹارچر نہیں ہوا تو پھر وزیر داخلہ کیوں گھبرا رہے ہیں، فواد چوہدری

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ بڑی بد قسمتی ہے کہ رانا ثنااللہ جیسا شخص ملک کے اہم عہدے پر فائز ہے، شہباز گل پر ٹارچر نہیں ہوا تو پھر وزیر داخلہ تحقیقات سے کیوں گھبرا رہے ہیں، آزاد تحقیقاتی کمیشن بنادیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے، ان کے رہنماؤں کی باہر کھڑے ہوکر برگر کھانے تک کی اوقات نہیں ہے، ان کے رہنماؤں کی عوام میں جانے کی حیثیت نہیں ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج کل وہ مریم نواز کدھر ہیں کہ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت کراؤڈ پلر ہیں، وہ کدھر ہیں جبکہ دوسری جانب عمران خان ہیں کہ وہ ایک ریلی کرتے ہیں اور ان حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں بلکہ بلاول بھٹو کے الفاظ میں کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا یہ حکمران ڈرے، سہمے ہوئے پہروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جس دن یہ پہرے ہٹیں گے، جس روز یہ عوام میں جائیں گے تو ان کو لگ پتا جائے گا، یہ حکمران کبھی پولیس، کبھی فلاں، کبھی فلاں، کبھی فوج کے وفادار بن کر سمجھتے ہیں کہ یہ پہرے اور بند کمرے ان کو عوام کے غیظ و غضب سے بچا سکیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ایسا نہیں ہوگا، جو سیاست عوام کے دلوں کے قریب نہ ہو تو وہ سیاست نہیں ہوتی آج کل یہ جو عوام سے دور بیٹھے، ڈرے سہمے چہرے ہمیں نظر آرہے ہیں، ان کی کیا اوقات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے