ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو غیر سیاسی طریقے سے قابو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو غیر سیاسی طریقے سے قابو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات عمران خان کی کال کے بغیر عوام نکلی۔ اگر عمران خان نے احتجاج کی کال دے دی تو پھر یہ امپورٹڈ حکومت کیا کرے گی ؟۔ اسد عمر نے کہا کہ ہمارے وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود ہیں، کیس لگ چکا ہے، انشا اللہ ہائی کورٹ عمران خان کے خلاف کیس کو فارغ کردے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ بالکل غیر قانونی پرچہ ہے جسے فارغ کردیا جائے گا۔کراچی کی فتح اس گھٹن زدہ ماحول کی وجہ سے ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کے ضمنی انتخابات سے یہ لوگ خوف زدہ ہوگئے، یہ عمران خان کو غیر سیاسی طریقے سے قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا  کہ گزشتہ رات عمران خان کی کال کے بغیر عوام نکلی، اگر عمران خان نے احتجاج کی کال دے دی تو پھر یہ امپورٹڈ حکومت کیا کرے گی ؟۔انہوں نے کہا کہ 25 ستمبر کو عمران خان بھرپور طریقے الیکشن لڑیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں