یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نےامید ظاہر کی ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو روس پر اپنے رسوخ کا استعمال کریں گے۔
ترک امور خارجہ کے مطابق چاوش اولو نے جوزف بوریل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
اس بات چیت میں یوکرین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بوریل نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین سے اناج کی برآمدات پر مبنی معاہدے اور روس ۔یوکرین جنگ کے دوران حملوں میں کمی میں ترکی کا کردار نمایاں رہا ہے۔
بوریل نے امید ظاہر کی کہ اس بے معنی جنگ کو روکنے کےلیے ترکی روس پر اپنا رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔
