English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

.کم عمری کی شادی کا کیس: سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کرانے کی درخواست نمٹا دی

القمر

کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی اور لڑکی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں میڈیکل کرانے کی درخواست نمٹا دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں لڑکی کا میڈیکل کرانے سے متعلق مدعی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے مدعی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فریقین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رجوع کریں۔

 سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ سیشن عدالت فریقین کو سن کر درخواست پر فیصلہ کرے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، چالان میں زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کی دفعات ڈالی گئی ہیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے میڈیکل کرانے کی درخواست مسترد کردی تھی، سیشن عدالت نے درخواست دائرہ اختیار سے باہر قرار دی تھی، اب معاملہ اسپیشل کورٹ میں چلا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے