واشنگٹن: روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکا یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر 3 ارب ڈالرز کی نئی فوجی امداد دینے کا اعلان کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز کی امداد 6 ماہ کی جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا سیکیورٹی پیکیج ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس کی جانب سے امدادی پیکیج کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔حکام نے کہا ہے کہ فوجی امداد ہتھیاروں کے حصول، تربیت اور دیگر امور کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک یوکرین کو 10.6 ارب ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔
