English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی

القمر

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو مکمل آرام نہ کرنے کی وجہ سے گھٹنے کی انجری سے جلد نجات پانے کے بجائے گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی

 نجی ٹی وی کے مطابق شاہین آفریدی سر ی لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو ئے

 ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کے مطابق شاہین کا ری ہیب کرایا گیا لیکن انہیں مکمل آرام دینے کے بجائے ٹیم کے ساتھ نیدر لینڈز بھیج دیا گیا جہاں وہ کوئی میچ نہ کھل سکے،آخری ون ڈے سے قبل شاہین آفریدی کو 4سے 6ہفتے آرام تجویز کردیا گیا، شاہین آفریدی  کے گھٹنے کی تکلیف میں اضافہ ہوچکا ہے

 ماہرین کا کہنا ہے لیگمنٹ کے کھنچا میں 4سے 6ہفتے مکمل آرام کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ شاہین آفریدی سے نہیں کرایا گیا جس کی وجہ سے اب صورتحال باعث تشویش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے