ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی آواز میڈیا کی پابندیوں کو توڑ کر دنیا بھر میں پھیل گئی،محمود الرشید

لاہور:وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ اب عمران خان کی آواز میڈیا کی پابندیوں کو توڑ کر دنیا بھر میں پھیل گئی، ملک ہو یا بیرون ملک، عمران خان پاکستانیوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں ۔

صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے میڈیا پر حکومتی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ عمران خان کے جلسوں سے خائف امپورٹڈ حکومت اپنا غصہ میڈیا پر نکال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تم جتنے چینل آف ایئر کرو گے، عمران خان کا بیانیہ اتنا زیادہ آن ایئر ہوگا، امپورٹڈ حکومت ہماری آواز جتنی دبائے گی، اتنے ہی زیادہ لوگ باہر نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں سے خائف امپورٹڈ حکومت اپنا غصہ میڈیا پر نکال رہی ہے ، امپورٹڈ حکومت ہماری آواز جتنی دبائے گے اتنے ہی زیادہ لوگ باہر نکلیں گے ۔

صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی ساری توجہ سیلاب میں پھنسے عوام کی بجائے میڈیا بند کرنے پر ہے، ہمارے قائد عمران خان نے اپنے کارکنوں کو سیلاب زدگان میں پھنسے عوام کی مدد کی ہدایت کی ہے۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ اپنے قائد عمران خان اوروزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر جنوبی پنجاب جا رہا ہوں، سیلاب میں پھنسے عوام کی دلجوئی اور ہر ممکن مدد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات کے تمام اداروں اور افسران کو پہلے ہی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے متحرک کر رکھا ہے، سیلاب زدگان کے لیے جانے والی امدادی سرگرمیوں کا خود جائزہ لوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں