English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شدید بارشیں، وبائی امراض پھوٹ پڑے، 10سے زائد بچے جاں بحق 

القمر

جیکب آباد میں بارشوں کے بعدوبائی امراض پھوٹ پڑے، ڈائریا، گیسٹرو اور ملیریا کی وباءمیں سیکڑوں بچے مبتلا، 10سے زائد بچے فوت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں حالیہ موسلادھار بارشوں سے کئی وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، ضلع بھر میں سینڑوں بچے ڈائریا، گیسٹرو، ملیریا اور جلد کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں 10سے زائد بچے وبائی امراض میں مبتلا ہوکر فوت ہوچکے ہیں۔

بارشوں کے بعد پھیلنے والی وبائی امراض میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اسپتالوں میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچے فوت ہورہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق بارشوں کے بعد دست اور اسہال کی بیماری (ڈائریا) اور اس کی خطرناک شکل کالرا (ہیضہ) تیزی سے پھیل رہا ہے اور سینکڑوں بچے ان امراض میں مبتلاہوچکے ہیں جبکہ بارشوں کے بعد ملیریا کی وباءبھی تیزی سے پھیل رہی ہے جو انتہائی خطرناک صورتحال ہے اگر فوری طور اس پر قابو نہیں پایا گیا تو بڑی تعداد میں اموات کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے