English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسو یونٹ تک کے بلوں میں ریلیف 24 گھنٹے میں دیا جائے، وزیراعظم

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کو بلز پر 24 گھنٹوں میں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی صارفین کے مسائل حل کرنے کے لئے اعلی سطح اجلاس ہوا، اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے بجلی صارفین کیلئے اعلان کردہ ریلیف پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دئیے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ریلیف کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے اور صارفین کو بجلی کے 200 یونٹ بلز پر24 گھنٹوں میں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا سٹاف 24 گھنٹے کام کرے، بلز کی تصحیح کیلئے تمام سٹاف کی چھٹیاں ختم کر کے اس کام کو فوری نمٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

 شہباز شریف نے بلز جمع کروانے کیلئے بینکس کو آئندہ دنوں میں کھلا رہنے کی ہدایت بھی کی، وزیراعظم نے بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے اعلی سطحی کمیٹی بھی قائم کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے