English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب کا سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے اظہار افسوس

القمر

ریاض: سعودی عرب نے سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے افسوس کا اظہارکیا سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بردار ملک پاکستان میں  طوفانی بارشوں اورسیلاب سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔

 بیان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے دعا گو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے