English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی جعفرآباد میں سیلاب متاثرہ گائوں حاجی اللہ دینو آمد

القمر

جعفرآباد :وزیراعظم شہباز شریف جعفرآباد میں سیلاب متاثرہ گائوں حاجی اللہ دینو پہنچ گئے،وزیراعظم شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی سے متعلق بریفینگ دی گئی ہے۔

اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف جعفرآباد میں سیلاب متاثرہ گائوں حاجی اللہ دینو پہنچے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی سے متعلق بریفینگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ قلعہ عبد اللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سیلاب سے بہت نقصان ہوا۔

سیلاب سے 65ہزار سے زائد گھر گر گئے ہیں،بارشوں اور سیلاب سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،صوبے میں 2ہزار سے زائد سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں،بارشوں اور سیلاب سے فصلوں اور لائیو سٹاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بریفینگ میں مزید بتا یا گیا کہ 9لاکھ سے زائد زرعی زمین کو بھی نقصان پہنچا ہے،26اگست کو کوئٹہ مکمل بلیک آئوٹ ہو گیا تھا۔

متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف کی فراہمی جاری ہے،بی آئی ایس پی کے تحت ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کو رقوم فراہمی کی جا رہی ہے،صوبے میں گیس کی بندش ہے،ایل این جی کی فراہمی کو ممکن بنایا جار ہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے