English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت کو پچھلے 2 تین روز سے سیلاب زدگان کا خیال آیا، عمر سرفراز چیمہ

القمر

لاہور:حکومت پنجاب کے مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو پچھلے 2 تین روز سے سیلاب زدگان کا خیال آیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت پچھلے ایک ماہ سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ٹیلی تھون کرنے جا رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ کے پی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

انہوںنے کہا کہ امید ہے مخیر حضرات ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے