English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم ساف کپ کیلئے کھٹمنڈو پہنچ گئی

القمر

پاکستان ویمن ٹیم براستہ قطر کھٹمنڈو پہنچی جہاں فٹبال حکام نے پاکستان ویمن ٹیم کا استقبال کیا۔

دوسری جانب برطانوی نژاد پاکستانی نادیہ خان نے قومی ویمن فٹبال ٹیم کو جوائن کرلیا، وہ برطانیہ سے براہ راست کھٹمنڈو پہنچیں۔

پی ایف ایف نے نادیہ خان کو ساف کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا ہے جبکہ برطانیہ میں نادیہ خان ڈان کاسٹر روورز کی نمائندگی کرتی ہیں۔

ساف ویمن کپ 6 ستمبر سے شروع ہوگا اور پاکستان ویمن 7 ستمبر کو بھارت ، 10 کو بنگلا دیش اور 13 ستمبر کو مالدیپ سے مقابلہ کرے گی۔

پاکستان ویمن ٹیم 2014 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

منبع: جیو نیوز

The post پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم ساف کپ کیلئے کھٹمنڈو پہنچ گئی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے