English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک انگلینڈ ٹی20سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

القمر

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

سیریز کے دوران کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں ٹکٹ کی قیمت 250 سے 1500 روپے تک رکھی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان لاہور میں ہونے والے میچز میں ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 تک رکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے