English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنرل مائیکل ایرک کریلا کاآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ

القمر

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم بھیج رہے ہیں۔

جنرل مائیکل ایرک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطے میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی ٹیم سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لے گی اور یو ایس ایڈ کی امداد کے امور طے کیے جائیں گے۔

جنرل مائیکل ایرک کریلا نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا، بولے امریکا سیلابی صورتحال کا تعین کرنے کے لئے اسلام آباد میں ٹیم بھیجے گا ۔ امریکی محکمہ دفاع یو ایس ایڈ کے تحت امداد فراہمی کا جائزہ بھی لے گا۔

دوسری جانب امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 3 کروڑ ڈالر امداد جاری کر دی ہے۔ امریکی ارکان کانگریس شیلا جیکس اور ٹام سوزی پر مشتمل وفد کل پاکستان آئے گا۔ ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید بھی پاکستان آنے والے وفد میں شامل ہوں گے۔ امریکی وفد پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے