ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں اورنج لائن منصوبے کا آغاز  10ستمبر کو ہوگا، شرجیل میمن

کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے لیے عبدالستار اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے کی ٹیسٹ ڈرائیو کامیابی سے ہو گئی ہے، اورنج لائن منصوبے کا باقاعدہ آغاز  10ستمبر کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بس منصوبہ مکمل طور پر سندھ حکومت کے فنڈز سے مکمل ہوا ہے۔

اورنج لائن سے اورنگی، بنارس اور نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے شہریوں کو محفوظ سفری سہولت میسر آسکے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں