کراچی: ملک میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2140 روپے تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹا 107 روپے فی کلو تک ہوگیا۔
ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہوا۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 1160 روپے تک مہنگا ہے۔
حیدرآباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 140 روپے، کوئٹہ میں 120 روپے، خضدار میں 100 روپے، سکھر میں 40 روپے اور لاڑکانہ میں 20 روپے اضافہ ہوا۔
