سرگودھا: ملک بھر میں یوم دفاع بروز منگل 6 ستمبر اور یوم فضائیہ بروزبدھ 7 ستمبر کو ملی جوش و جذبہ سے منایا جائیگا اس سلسلہ میں سرگودھا کے شاہینوں کو ان کی شاندار بہادری کے صلہ میں دیا جانیوالا ہلال استقلال لہرانے کی تقریب جناح ہال سرگودھا میں ہوگی جبکہ ملک بھر کے تمام ایئر بیس پر 7 ستمبر کو یوم فضائیہ کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے
