English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کے گھر چھاپے کا مقصد جعلی ثبوت گھڑنا تھا،ری پبلکن رہنمائوں کا الزام

القمر

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے بعد ری پبلکن رہنما سازشی تھیوریاں گھڑنے لگے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال اور مارکو روبیو نے دعوی کیا کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پرچھاپہ اس لیے مارا گیا تا کہ ٹرمپ کو قانونی گھیرے میں لانے کے لیے جعلی ثبوت گھڑے  جا سکیں،ایف بی آئی نے 8اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لی تھیں،تاہم گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے  برآمد ۔کیے گئے دستاویزات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے  ٹاپ سیکرٹ خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں،امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53پر سیکرٹ اور 31پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے