English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ ، دادو، میہڑ اور جوہی شہروں کو شدید خطرہ برقرار

القمر

دادو:سندھ میں سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ جاری ہے،جس کے باعث دادو، میہڑ اور جوہی شہروں کے ڈوبنے کا شدید خطرہ برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق رنگ بند پر پانی میں اضافے کے بعد دبائو بڑھ گیا ہے جب کہ ایم این وی ڈرین میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے

جس کے باعث دادو، میہڑ اور جوہی شہروں کے اس سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ بدستور برقرار ہے۔ایم این وی ڈرین میں چھنڈن موری کے قریب پشتے میں سیلابی پانی کا رسائو بھی جاری ہے اور پشتے پر کام کرنے والے رہائشیوں نے دادو کے شہریوں کو باہر نکلنے کی اپیل کی ہے،

دوسری جانب جوہی شہر کے اطراف میں پانی میں اضافہ ہونے کے بعد شہری رنگ بند کو مضبوط بنانے کے کام میں مصروف ہیں۔جوہی رنگ بند کو مضبوط بنانے کیلیے شہری اور پولیس کے جوان مٹی کی بوریاں ڈال رہے ہیں

دوسری جانب اس موقع پر بعض موقع پرست افراد نے کشتی کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، متاثرین نے بتایاکہ ان کے بچے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور کشتی والے 500 سے 600 روپے کرایہ مانگ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے