English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں علماء کی اپیل پر یوم ختم نبوت منایا گیا

القمر

لاہور: یوم ختم نبوت کے حوالہ سے ملک بھر میں علمائے کرام نے یوم ختم نبوت منایا ، ملک بھر میں ختم نبوت کے موضوع اور ردِ مرزائیت پر مفصل خطابات کیے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور، ملتان، کراچی، اسلام آباد، چنیوٹ، چناب نگر، شیخوپورہ، جھنگ، راولپنڈی، حیدر آباد، سکھر، میرپورخاص، رحیم یارخان، منڈی بہاء الدین، گجرات، ساہیوال، بہاولپور، چیچہ وطنی، اوکاڑہ، ننکانہ، نواب شاہ، مظفرگڑھ، گوجرانوالہ، خانیوال، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بکھرسمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں علماء کرام نے یوم ختم نبوت منایا۔

علماء نے خطاب کرتے ہوئے عوام میں شعورِ ختم نبوت کو اُجاگر کیا اور شہدائے ختم نبوت اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے تاریخی فیصلے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور قادیانیوں کی ملک دشمن سرگرمیوں کے پیش نظرخبردار کیا کہ وہ اپنی شر انگیز یوں سے باز رہیں یہ انکے اور ملک کے مفاد میں بہتر ہوگا۔ 

علماء کا کہنا تھا کہ قادیانی ملک اور اسلام دونوں کے غدار ہیں۔7ستمبر کا دن ایک تاریخ ساز دن ہے کیونکہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئین میں ترمیم کر کے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیاتھا۔یہ فیصلہ در اصل اسلامیان پاکستان کی کوششوں کا ثمر ہے۔ ہزاروں عاشقانِ مصطفیٰ نے جذبہ عشق سے سرشار ہوکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاتھا۔

ان کاکہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ دین اسلام اللہ کا آخری دین ہے اور یہی دین مدار نجات ہے۔علماء کرام نے کہا کہ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے