English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نسیم شاہ کے فلک شگاف چھکوں نے جاوید میانداد کے چھکے کی یاد تازہ کر دی

القمر

شارجہ :ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم نے جیت لیا۔

میچ کی خاص بات نسیم شاہ کا فلک شگاف چھکا تھی، میچ میں پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد بھارت کا ایونٹ میں ایک فیصد واپسی کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، بھارتی شائقین بھی افغان ٹیم سے بہت سی امیدیں لگائے بیٹھے تھے جس میں انہیں مایوسی ملی، اہم میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 130رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی،پاکستان کے نو کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے اور اسے چھ گیندوں پر 11رنز درکار تھے، محمد حسنین اور نسیم شاہ دو بولرز کریز پر موجود تھے اور شکست پاکستانی فینز کو آنکھوں کے سامنے نظر آ رہی تھی،نسیم شاہ نے فضل حق فاروق کو آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو فلک شگاف چھکے مار کر پاکستان کو جیت دلا دی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے