English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی انتخابات کے لئے کوئی بھی حلقہ سیلاب سے متاثر نہیں، لیاقت بلوچ

القمر

نائب امیر جماعت اسلامی صدر مجلس قائمہ سیاسی امور لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیلاب کی بڑی تباہ کاریاں ایک بڑی حقیقت ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات نے التواء کا اعلان کر دیا تاخیر سے فیصلہ حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عمل کو مشکوک بنا گیا ہے، ضمنی انتخابات کے لئے کوئی بھی حلقہ سیلاب سے متاثر نہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جنگ یا کوئی بھی ہنگامی حالت ہو جمہوری انتخابی عمل کو جمہوریت میں ترجیح حاصل ہوتی ہے۔ یہی بہانے ہیں کراچی، حیدر آباد ڈویژن اور پنجاب کے عوام بلدیاتی انتخآبات اور شہری حقوق سے محروم ہیں جبکہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے پہلے مرحلہ میں انتخابات کے باوجود ادارے فعال نہیں اور نہ ہی منتخب نمائندوں کو اختیارات دیئے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کو فوجی آمر اپنی بقاء کے لئے استعمال کرتے ہیں اور پی ٹی آئی، پی پی پی، مسلم لیگ (ن)، پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں آئین سے انحراف کے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ آئینی، جمہوری اور شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات ہی عوام اور قیادت کا مزاج جمہوری بنا سکتا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے آزادکشمیر ملی یکجہتی کونسل کے صدر سابق ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی فاشسٹ سرکار پوری ڈھٹائی سے تمام بین الاقوامی اداروں کی قراردادوں اور مطالبہ کو روندتے ہوئے مظالم کی انتہا کر رہی ہے اور پاکستان اور آزادکشمیر کی قیادت مجرمانہ، معنی خیز خاموشی اور ذلت آمیز پریشان کن اتفاق رائے کا اظہار کر رہی ہے۔ بھارت کے غاصبانہ قبضہ میں کشمیریوں کا مسلسل لہو بہہ رہا ہے۔ ظالم، جابر، ہندوستانی حکمران ظالمانہ غیرقانونی، غیرانسانی اقدامات سے اپنا تسلط مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ قومی یقادت، پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں کو کامل یکسوئی اور اتفاق رائے سے مسئلہ کشمیر پر قومی حکمت عملی اور ایکشن پلان بنانا ہو گا۔ وقت ہاتھ سے نکل گیا تو قومی سلامتی کو بڑا خطرہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے