دبئی:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم سے پوچھے بغیر ہی ریویو لے لیا ہے۔
بابر اعظم معصومانہ انداز میں بتاتے رہ گئے کہ کپتان تو وہ ہیں،ایشیا کپ میں پاک سری لنکا میچ کے اختتامی لمحات میں سری لنکا کے کپتان شناکا نے حسن علی کی گیند پر پل کرنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
بابر اور حسن علی نے اپیل کی لیکن انڈین امپائر انیل چودھری نے اپیل مسترد کر دی،محمد رضوان نے ری ویو کا اشارہ کر دیا اور انیل چودھری نے بھی تھرڈ امپائر کو ریویو لینے کا کہہ دیا اس دوران بابر اعظم حیران رہ گئے اور معصومانہ انداز میں بتایا کہ کپتان تو وہ ہیں۔
This is cute ❤️😂#PAKvsSL #SLvPAK #AsiaCup #AsiaCup2022 #AsiaCupT20 #PakistanCricket #BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/efuaSUmzdA
— FaiZa AnUm (@FaiZaMehAr1) September 9, 2022
ریویو پاکستان کے خلاف ہی گیا اور ٹی وی امپائر نے بھی شناکا کو ناٹ آئوٹ ہی قرار دیا۔ سری لنکن ٹیم اس وقت فتح کے بالکل قریب پہنچ چکی تھی،بابراعظم کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شائقین کرکٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
