English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوٹری بیراج پراونچے درجے کا سیلاب برقرار

کوٹری:صوبہ سندھ کے کوٹری بیراج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور کنٹرول روم کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق  کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 626194کیوسک اوراخراج 600018کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ کنٹرول روم کی رپورٹ کے مطابق کالاباغ، چشمہ، تونسہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کا بہا ؤمعمول پر آگیا ہے جس کے باعث سیلاب کی شدت میں واضح طور پر کمی سامنے آرہی ہے۔

اس کے علاوہ تربیلا ڈیم پرپانی کی آمد 165400کیوسک اوراخراج 164600کیوسک جبکہ کالاباغ پرپانی کی آمد 174791کیوسک اوراخراج 166791 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چشمہ بیراج پرپانی کی آمد 197281کیوسک اوراخراج 179143کیوسک جبکہ تونسہ بیراج پرپانی کی آمد 181345کیوسک اوراخراج 164345کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کوٹڑی بیراج پرپانی کی آمد 626194کیوسک اوراخراج 600018 کیوسک جبکہ منچھرجھیل کی سطح 22.8فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، دادو مورو پل پر پانی کی سطح 128.5فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔کنٹرول روم نے بتایاکہ کوٹری بیراج میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 100 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے جبکہ منچھر جھیل سے پانی کوٹری بیراج پہنچنے پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے