ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں لوٹ مار کرنے پر ڈاکوں ہلاک، رقم کوئی اور لیکر فرار

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا بلال چورنگی پر بینک سے دو شہری رقم نکلوا کر واپس فیکٹری جا رہے تھے کہ ڈاکوں نے روک لیا دو نوجوانوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو ان ہی کے پستول سے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا جبکہ مقابلے کے دوران بچائی گئی رقم شہری لوٹ کر لے گئے۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع نجی بینک سے دو نوجوان ابرار اور فیضان 50 ہزار روپے نکلوا کر موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ایک اور موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور ویران مقام پر روک کر ان سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔

فیکٹری مالک ابرارنے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے پستول چھین کرانہیں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پرہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق فیکٹری مالک سے چھینا جھپٹی کی واردات کے دوران فیکٹری مالک سے شاپنگ بیگ میں موجودرقم، موبائل فون اور ایک انٹرنیٹ ڈیوائس وہیں گر گئی جو کہ موقع پرموجود مجمع سے کوئی شخص لوٹ کر فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اطلاع ملتے ہی عوامی کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم دونوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں