English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لکی مروت: سی ٹی ڈی، فورسز اور مقامی پولیس کی کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت: سی ٹی ڈی بنوں ریجن، سکیورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پرتھانہ نورنگ کی حدود میں علاقہ تحتی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا گیا۔ جس میں مقابلے کے دوران جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف بمع میگزینز اور بڑی تعداد میں دیگر اسلحہ و نقد رقم کے علاوہ  مختلف قسم کارڈز،موبائل فونز اور سامان برآمد ہوا جب کہ باقی دہشت گرد رات کی تاریکی اورنزدیکی گھنی جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی پولیس، سیکورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی کمانڈر اخترمحمد عرف خلیل جانی گروپ،مقامی کمانڈر عتیق الرحمن عرف ٹیپو گل گروپ سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے