ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا، فائرنگ سے پاکستانی شہری سمیت 2 افراد ہلاک

ٹورنٹو:کینیڈا کے 2 شہروں میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ، مرنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق ایک  شخص نے ٹورنٹو کے ٹریفک پولیس افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ دوپہر کے کھانے کے وقفے پر تھاجبکہ دوسرے فائرنگ کے واقعہ میں پاکستانی کینیڈین محمد شکیل کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کردیا گیا۔

حملہ آور نے مِسی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کر کے عام شہریوں کو  نشانہ بنایا۔پاکستان نژاد امریکی شہری محمد شکیل ملٹن میں آٹو ورکشاپ کے مالک تھے، پولیس نے پہلے فائرنگ کے واقع کے بعد شہروں میں الرٹ جاری کئے تھے، مشتبہ شخص کی ہلاکت کے بعد واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں