English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں مخالفانہ وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا عرب شہری گرفتار

ریاض:سعودی عرب میں حرم مکی سپیشل سیکیورٹی فورس نے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیاکے مطابق حرم مکی سپیشل سیکیورٹی فورس نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنے والے مملکت میں مقیم عرب شہری کو حراست میں لیا

۔وڈیو مسجد الحرام کے صحن میں بنائی گئی تھی اوراس میں عمرے کی ادائیگی سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مواد موجود تھا۔سیکیورٹی فورس نیعرب شہری کو مسجد الحرام میں داخلے سے قبل بیرونی صحن میں گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے