English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم شہبازشریف جمعرات کو2 روزہ دورے پر ازبکستان جائینگے

القمر

 اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آج جمعرات کو سے ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کے دوران موسمی تغیرات سے نمٹنے، خوارک، توانائی، پائیدار ترقی سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی، اجلاس کے موقع پر شہباز شریف مختلف رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے