ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تحت مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کی سہ پہر 4:30 بجے بذریعہ پریس کانفرنس کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 ستمبر بروز جمعرات قذافی اسٹیڈیم میں  پریس کانفرنس کریں گے۔ پی سی بی اس میڈیا کانفرنس کی ڈیجٹل کوریج کرے گا تاہم ویڈیو گرافرز کو ایونٹ کی کوریج کی اجازت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں