English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کار حادثے میں زخمی

القمر

کیف:یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں لیکن ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدارتی ترجمان نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ دارالحکومت کیف میں صدر زیلنسکی کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ تاہم انہوں نے حادثے کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ترجمان کے مطابق صدر کی کار ایک پرائیوٹ کار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں زیلنسکی زخمی ہوئے ہیں تاہم انہیں ایسی چوٹیں نہیں آئیں کہ جن سے ان کی جان کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہو۔ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے صدر زیلنسکی کا معائندہ کیا ہے اور انہیں تسلی بخش قرار دیا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے