ٹھٹھہ: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ برساتوں اور سیلاب کی وجہ سے ڈیڑھ کروڑ سے بھی زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ کے بائیں طرف جو بلوچستان سے سیلابی پانی آیا ہے اس کی وجہ سے سندھ کے 24 چوبیس اضلاع سیلابی ریلے سے شدید متاثر ہوئے ہیں، یہ بات انہوں نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل کو دیکھنے کے لئے ایک ماہ کے دوران دوسری بار ٹھٹھہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ سندھ کے کچھ اضلاع اسے بھی ہیں جو 90فیصد تک پانی میں ڈوب چکے ہیں اور وہاں بے شمار متاثرین ہیں ۔ دریائے سندھ کے دونوں جانب سیلابی پانی اب اترنا شروع ہوچکا ہے۔ تمام فورسز بھی ریلیف کے کاموں میں شامل ہیں جن میں پاک فوج, نیوی اور ہوائی فورسز بھی شامل ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بین الاقوامی مدد بھی مل رہی ہے۔
ریلیف کے کاموں کے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹینٹوں کی ڈیمانڈ پندرہ لاکھ ہے۔ ہم اب تک دو سے ڈھائی لاکھ ٹینٹ اور ایک دو لاکھ ترپال کی تقسیم متاثرین میں کر چکے ہیں۔ہم سندھ میں 33 فیصد ریلیف کا کام کر چکے ہیں مگر پورے پاکستان میں ٹینٹوں کی سپلائی نہیں ہو پارہی ہے۔ تمام مینوفیکیچرز سے ٹینٹ لے رہے ہیں
