English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں نےنظام کرپٹ کر دیا ہے، مصطفی کمال

القمر

کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی نااہل اور متعصب حکومت نے کراچی کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے کہ چند ٹکوں کے لیے نوجوان دوسرے نوجوانوں کو لوٹتے اور قتل کررہے ہیں، لا قانونیت کی انتہا ہے۔

مصطفی کمال نے کہاکہ  سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں نے پولیس سمیت تمام اداروں کو نچلی سطح تک کرپٹ کر دیا ہے، افسران سے ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے رشوت لی جاتی ہے یہاں تک کہ اداروں کے چوکیدار تک رشوت کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اختیارات اور وسائل پر قابض پیپلز پارٹی کی نااہل اور کرپٹ حکومت شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے، تعلیم یہ نہیں دیتے، ہسپتالوں میں علاج یہ نہیں دیتے، سڑکیں یہ نہیں بناتے، کوٹہ سسٹم لگا کر ووٹ میں برابری کا آئینی حق چھین کر اس کوٹہ سسٹم پر بھی کوٹہ یہ نہیں دیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے