حیدر آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلاب سے ہونے والے تباہی کم کرنے کے لیے مختلف حلقوں کی طرف سے ڈیمز بنانے کی اہمیت کی تجاویز رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب اتنا زیادہ ہے کہ صرف ڈیموں سے نمٹا نہیں جا سکتا۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ جو لوگ ڈیموں کی تعمیرات پر بات کر رہے ہیں وہ وضاحت کریں کہ سندھ سے 120 ملین ایکڑ فٹ پانی تربیلا ڈیم اور دیامربھاشا ڈیم میں کیسے لے جایا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ نے اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کیا کہ سندھ میں پانی کی اتنی بڑی مقدار محفوظ کرنے کے لیے ایسی جگہ کہاں ہے مگر ہم تمام تجاویز سننے کے لیے تیار ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کی وہ تجاویز سننے کے لیے تیار ہیں جو سیلابی صورت حال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں، نہ صرف آرمی چیف مگر دیگر لوگوں نے بھی پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم کی تعمیر پر بات کی ہے۔
