English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فضائیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کی کارروائیاںجاری

القمر

کراچی:پاک فضائیہ کی جانب سے خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کی بہبود، خوراک، رہائش، پینے کے پانی، طبی امداد اور بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران 20,060 پکے ہوئے کھانے کے پیک، 8851 پانی کی بوتلیں اور  2520 راشن پیک سمیت امدادی  سامان چوہڑ جمالی، میرپور خاص، سنداد، بلو، جھل مگسی، راجن پور، مٹیاری، تلہار، مچی کے علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے نصیر آباد، جیکب آباد، کھیروی، سندھڑی، سانگھڑ، گوٹھ اسماعیل، کمہار، سرگل، پھلاری، دادو، پگدر شاہ، میاں پوٹا، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے سیلاب متاثرین کو بھی امداد فراہم کی۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کی طرف سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ مقامی لوگوں کو مسلسل مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیلڈ اسپتالوں میں تعینات پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 489 مریضوں کا مفت علاج بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے