کراچی کے علاقے کورنگی سوکوارٹرز کے ایک مکان میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچیاں بھی شامل ہیں، زخمیوں کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔
