English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف

القمر

کراچی: سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔جس کے بعد وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہیکرز سیلاب متاثرین کی رقم ہیک کررہے ہیں لیکن جلد مجرموں تک پہنچیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبرکرائم میں ملوث افراد بی آئی ایس پی کی رقم ہیک کر کے نکلوا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے