English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی وزیر داخلہ ایم کیو ایم کے مرکز پہنچ گئے، لاپتا کارکنان کے اہل خانہ سے ملاقات

القمر

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے لاپتا کارکنان کے اہل خانہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچ گئے ہیں۔ اس دوارن انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتہ کارکنان کے غم سے نڈھال اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو بھی کی۔

انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ آپ کے پیاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، آپ اللہ پر بھروسہ کر کے اپنی قیادت اور ہم پر بھی اعتماد کریں۔ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت، وفاقی وزرا اور ایاز صادق بھی موجود رہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر فیصل سبزواری ، سید امین الحق نے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے