English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوکت ترین کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا کور معاشی گروپ تشکیل

القمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں پارٹی کا کور معاشی گروپ تشکیل دے دیا ،حکومت تبدیلی کی اقتصادی لاگت پر کور گروپ رپورٹ مرتب کرے گا۔

پارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت اور معاشی ٹیم کوشوکت ترین نے 17 اہم معاشی شعبوں کی اہمیت سے آگاہی دی ہے ان میں خزانہ ، توانائی، صنعت، سماجی شعبہ، مالیاتی شعبہ، تجارت اور برآمدات، تعمیرات اور مکانات، زراعت، سیاحت، بلیو اکانومی، ڈیجیٹلائزیشن، SoEs نجکاری، پانی ، آب و ہوا، کھیل، تعلیم، صحت، آرٹس اینڈ کلچر، سائنس اور ٹیکنالوجی شامل ہیں،ہر شعبے کی سربراہی اس سے متعلق ماہرین کریں گے اور خصوصی ٹیم سے مدد لی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے معاشی ماہریں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مجموعی طور پر معاشی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے