English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریکٹس منسوخ

القمر

 کراچی :پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹی20 میچ سے قبل آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم کی آج آپشنل ٹریننگ تھی جو اب نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ ترجمان انگلش بورڈ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی آج ہونے والی پریکٹس منسوخ کردی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا گیا تھا جس میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے